اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ میں سوئیڈش ماہر ماحولیات پر پابندی تاحا ل برقرار

قومی خبریں

لندن : گزشتہ دنوںسوئیڈش ماحولیات کے ماہہر اینڈریاس مالم کو برطانیہ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا، جوکہ مذکورہ پابندی تاحال برقرار رکھی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اینڈریاس مالم پر الزام تھا کہ وہ فلسطین ایکشن نامی گروپ کی ایک تقریب میں خطاب کرنے والے تھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ مذکورہ گروپ کو بطور دہشت گرد تنظیم کالعدم قرار دیا ہوا ہے۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مالم اسرائیل کے سخت ناقدر ے ہیں اور انہوں نے فلسطینی تحریک کی بھرپور حمایت کی ہے جبکہ دوسری طرف برطانیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ انفرادی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر مالم نے وضاحت کردی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر فلسطین ایکشن کی حمایت نہیں کی، نہ اسے فروغ دیا اور نہ ہی مالی معاونت فراہم کی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت