اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان سے ملاقات خوش آئند پیش رفت ہے، پرویز الٰہی

قومی خبریں

لاہور:پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویز الٰہی کو سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کے اندر جاری سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ کیا جائے، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سیاسی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ قومی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت