ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں: 8 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا میجر اور حوالدار شہید

قومی خبریں

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقوں کولپور، کارداگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوںمیں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کولپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں اور 13 نومبر سے کوئٹہ-تفتان قومی شاہراہ این-40 پر سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا اور کولپور آپریشن کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے جاری ہیں اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا گشت پر مامور فوجی گاڑیوں پر مسلح کواڈ کاپٹرز سے حملہ مقامی ٹریفک کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئٹہ-تفتان نیشنل ہائی وے پر علاقے کی نگرانی اور گشت بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نےکے مطابق 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب، کولپور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت ‘فتنۃ الہندوستان’ کے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے گشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹرز (ڈرونز) کے ذریعے نشانہ بنایا، اس واقعے میں ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان نے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان قربانیوں کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں اور آپریشنز کی جاری ہیں، ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت اور دیگر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت یافتہ تنظیم ‘فتنۃ الہندوستان’ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز، آئی ای ڈیز اور دیگر تکنیکی ذرائع استعمال کر رہی ہے، ان کا مقصد علاقے میں امن اور معمول کے حالات برقرار رکھنے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت