ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عالمی بینک نےسندھ میں فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

قومی خبریں

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،رقم دیہی سندھ میں صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبے پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کےمطابق 30 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے،نکاسی آب اور صفائی کا جدید نظام بھی منصوبےمیں شامل ہے۔

سندھ میں 80 فیصد دیہی آبادی کو پانی اورصفائی کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں گی،منصوبہ سندھ میں بچوں کی غذائی کمی اور نشوونما کے مسائل کم کرنے میں مدد دے گا۔

عالمی بینک کےمطابق دیہی سندھ میں پانچ سال سےکم عمر نصف سے زائد بچے کم نشوونما کاشکار ہیں،سندھ میں صاف پانی اورصفائی کا 10 سالہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل کیا جائےگا،پہلےمرحلے پر مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک 15 کروڑ ڈالرجبکہ سندھ حکومت منصوبے کےلیے 9 کروڑ ڈالرفراہم کرےگی،پاکستان میں اس وقت عالمی بینک کےتعاون سےجاری 47 منصوبوں کی مجموعی مالیت تقریباً سولہ اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت