سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 700 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر سے کم ہوکر 3,884 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 124 روپے کم ہو کر 5 ہزار 343 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 107 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 580 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (جمعہ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4،900 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 49 ڈالر سستا ہوا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت