ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سلمان اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات پر شکوک کا اظہار

قومی خبریں
سلمان اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات پر شکوک کا اظہار

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جیل میں وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی مزید منظورِ نظر افراد کو ان سے ملنے کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق اس ملاقات کے کچھ مقاصد تھے اور اس دوران سیاسی گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بہتر گورننس کے لیے چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں، تاہم اس مقصد کے لیے ایسا طریقہ اختیار نہیں کیا جاسکتا جہاں ووٹ کی عزت نہ ہو اور اتنا بڑا فیصلہ کرلیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کے ذریعے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ جب پورے نظام میں ووٹ کی حرمت برقرار نہیں تو ریفرنڈم کی حرمت کیسے قائم ہوسکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت