وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں: سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی انہیں دیے گئے اسائنمنٹ پر کام کرتے ہیں، جبکہ ہر وزیر اپنی وزارت اور ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ کوئی آئینی ترمیم آرہی ہے یا نہیں، جب ترمیم آئے گی تو معلوم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کی جانب سے پیش رفت کا اعلان ہونے پر ان کا کام شروع ہوگا۔ وہ ترمیم کو اچھا یا برا قرار دینے کے بجائے اپنا کردار سہولت فراہم کرنے تک محدود رکھیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت