ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مائیکروسافٹ کی ٹیمز، آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت تمام سروسز 24 گھنٹے بعد بحال

قومی خبریں

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہونے والی کمپنی کی تمام آن لائن سروسز مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔ ٹیمز، آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت دیگر ایپلی کیشنز اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

کمپنی کے مطابق متاثرہ سروسز کی بحالی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور صارفین تمام ایپلی کیشنز دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل 24 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری اداروں، سرکاری محکموں اور دیگر تنظیموں کو آن لائن رابطوں اور معمول کی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس بندش سے بالخصوص ٹیمز پر آن لائن اجلاسوں، آؤٹ لک کی ای میل سروس اور کوپائلٹ کے استعمال میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت