ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: 17 سالہ خاتون کرکٹر کی مبینہ خودکشی، ہراسانی کے الزامات پر تحقیقات شروع

قومی خبریں
بھارت: 17 سالہ خاتون کرکٹر کی مبینہ خودکشی، ہراسانی کے الزامات پر تحقیقات شروع

بھارتی ریاست تلنگانہ میں بی سی سی آئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی 17 سالہ کھلاڑی نندنی مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی لاش ضلع ویکارآباد میں واقع نانی کے گھر سے ملی۔

واقعے کے بعد اہل خانہ اور رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے دو نوجوانوں انیل اور کرشنا کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ انیل گزشتہ چند روز سے محبت کے نام پر نندنی کا پیچھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، جبکہ کرشنا اس کی مدد کرتا تھا۔

پولیس نے مبینہ ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور نندنی کا موبائل فون فارنزک جانچ کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔ اہل خانہ نے دونوں نامزد نوجوانوں کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی، جبکہ نندنی کے والد کی شکایت پر مشتبہ موت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت