ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور کروز شپ کے درمیان تصادم، 120 سے زائد افراد محفوظ

قومی خبریں

امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور کروز شپ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں کروز شپ ایک جانب جھک گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کروز شپ پر 120 سے زائد افراد سوار تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثے کے بعد دریائے مسی سیپی میں جائے وقوعہ کے قریب بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تصادم میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم 32 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کی کارروائی کو سراہا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت