ترکیہ اور قطر کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ طے پاگیا،دونوں ممالک نے دستخط کردیے

استنبول : ترکیہ اور قطرکے درمیان باہمی دفاعی معاہدے طے پاگیا ہے ۔
ترکی کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان جمعہ کو استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
صدراردوان نے کہا کہ ترکی اور قطر، خلیج فارس کے خطے میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے، بات چیت کی بنیاد فراہم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور اس میں تنوع لانے کے خواہاں ہیں، اور دفاعی صنعتوں کے شعبے میں بھی ان کے تعلقات مزید بڑھیں گے۔
اس سے قبل اگست میں مکہ مکرمہ میں ترکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔مکہ معاہدے کے تحت، ان تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی ہونے والا حملہ، اس معاہدے کے تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت