ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدارو ں کے مواخذے کا امکان

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن تھامس میسی کی جانب سے وزیردفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی تحریک کے بعد نئی کانگریس کی جانب سے صدرٹرمپ کی جانب سے مشیربرائے قومی سلامتی اور چیف آف سٹاف اسٹیفن ملر،ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسلک سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے امکانات ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق اسٹیفن ملر جنہیں امریکا میں انتہاپسندانہ سفید فام نظریات کے لیے مرتب کیے جانے والے مبینہ پراجیکٹ2025 اور ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پروگرام کے تخلیق کاروں میں شمارکیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا آپریشن اور لاطینی امریکی ممالک،اتحادی یورپی اور دنیا کے دیگر ممالک کے بارے میں امریکی پالیسی کو تبدیل کرنے اور شدت پسندانہ پالیسی اپنانے پر وزیرخارجہ مارکوروبیو،وائٹ ہاﺅس کی سابق چیف آف سٹاف سوزی وائلز،وزیرخزانہ،صدرٹرمپ کے داماد،بیٹے اور خصوصی نمائندے اسٹیووٹکوف سمیت متعدد اعلی عہدیداروں کو کانگریس کی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا پڑسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکی سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سربراہ کو کانگریس صدرٹرمپ،ان کی اہلیہ، بیٹوں،داماد،بیٹی،اور قریبی دوستوں سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں پر لگنے والے مالی بے ضابطگیوں الزامات کی تحقیقات کا حکم بھی دے سکتی ہے۔
جریدے نے ڈیموکریٹس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نومنتخب سینیٹرزاور ایوان نمائندگان کے اراکین کے ایک مضبوط گروپ کے درمیان رابطوں کے دوران جنوری میں تشکیل پانے والی کانگریس کے ابتدائی مہنیوں کے دوران اہم ترین اقدامات پر بات چیت جاری ہے جن میں ٹرمپ خاندان‘ قریبی لوگوں اورصدرکی کابینہ کے اراکین کے خلاف تحقیقات کے احکامات ‘سیکورٹی اینڈایکسچینج کمیشن کو کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کرنے سمیت اہم امور شامل ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت