جرمنی کی یوکرین کیلیے مزید 2 ملین کروڑ ڈالر کی امداد جاری

برلن:جرمنی نے یوکرین کی انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے مزید 2 ملین کروڑ ڈالر کی امداد جاری کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی نے یوکرین کے لیے توانائی، پانی کی سپلائی اور ملکی انفرااسٹرکچر کی ازسرنو تعمیر کے لیے 22 کروڑ ڈالر سے زاید کی اضافی امدادی رقم جاری کردی۔ جرمن وزیرخارجہ جوہان وڈے فل نے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لیے شہری انفرااسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل کا مذکورہ حوالے سے متعلق کہنا تھا کہ یوکرین کے شہری بنیادی ڈھانچے پر روس کے ٹارگٹڈ حملوں سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ حتمی طور پر سنجیدہ مذاکرات پر شرط لگانے کے بجائے منفی چالیں سوچتا ہے جس میں وہ حساب ناکام ہو جائے گا، کیونکہ پیوٹن یوکرین اور اس کے شراکت داروں کی لچک کو کم سمجھنا اس کی بہت بڑی نادانی ہے ۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ ترقیاتی وزیر نے کہا کہ برلن شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت، تباہ شدہ توانائی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مدد جاری رکھے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت