جماعت اسلامی کی کاوشیں رنگ لانے لگیں:حکومت نے پیٹرول مزید سستا کردیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاتسلسل بتدریج جاری ہے ۔اسی سلسلے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر مزید کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں2روپے کی کمی کردی ہے جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے مقرر ہوگئی ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3یوم 14 نومبر سے 16نومبر تک کے لیے ہوگا۔ اس سے قبل 13 نومبر کو پیٹرول 332 روپے جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے اور اس عرصے میں پیٹرول کی قیمت مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کم ہو چکی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت