آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق گفتگو نہیں ہوئی، ترجمان ایوان صدر

اسلام آباد: ایوان صدر کے ترجمان نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو کی میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ صوبوں سے متعلق امور پر گفتگو سے متعلق میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز محسن نقوی نے خصوصی طیارے سے نوابشاہ پہنچ کر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات 30 منٹ جاری رہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت