جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ملک میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

قومی خبریں
ملک میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکان ظاہر کردیاہے۔

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا۔الرٹ میں یہ بھی ہدایات کی ہیں کہ برفباری کے دوران گاڑی چلانے سے گریز کیا جائے، جبکہ ناگزیر سفر کی صورت میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔جبکہ پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے پہلے موسمی صورتحال اور راستوں کی تازہ صورت حال معلوم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم خضدار، لسبیلہ اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

الرٹ میں کراچی اور ملیر سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت