جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے باوجود حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، رانا ثنااللہ

قومی خبریں
صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے باوجود حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ریفرنڈم بھی ہوجائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی، تاہم یہ معاملہ تاحال پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا ان سے ملاقات کرچکے ہیں، تاہم ان ملاقاتوں کے بعد ان کا رویہ کیا رہتا ہے، اس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔ ان کے مطابق وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی، جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دے رکھی تھی، جس پر پارٹی کو سمجھانے اور مختلف یقین دہانیاں کرانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ یہ تھی کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

نئے صوبوں کے حوالے سے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا تو حکومت اپنی پالیسی کا باضابطہ مؤقف دے گی اور اس پر بحث کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت