جینسن ہوانگ کا زوال: ناقابل شکست سمجھے جانے والے ٹیکنالوجی رہنما کی ہمت جواب دے گئی

آخری لمحات میں جینسن ہوانگ ٹوٹے ہوئے اور مایوس دکھائی دیے، جبکہ ان کی شخصیت سے جھلکنے والی معروف توانائی بھی ماند پڑ چکی تھی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں تک بے وفائی کے الزامات مسترد کرنے اور اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر برقرار رہنے کی کوشش کے بعد، 12 نومبر کو جینسن ہوانگ نے مکمل اور غیر مشروط طور پر دستبرداری اختیار کرلی۔
رپورٹ میں صورتحال سے واقف ایک شخص کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہوانگ کا معمول کا پراعتماد اور ہر معاملے کو اپنے قابو میں رکھنے والا انداز غائب ہوچکا تھا۔ وہ اب ’’جو بھی ہو‘‘ اور ’’مجھے کوئی پروا نہیں‘‘ جیسے جملے استعمال کرنے لگے تھے۔
جینسن ہوانگ نے کئی دہائیوں تک اینوڈیا کو کھربوں ڈالر مالیت کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی میں تبدیل کرنے کے لیے کام کیا۔
وہ اپنی باریک بینی کے حوالے سے بھی مشہور تھے اور چپس کے ڈیزائن سے لے کر کمپنی کے انتہائی جونیئر ملازمین کی تنخواہوں تک ہر معاملے کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیل پر نظر رکھتے تھے۔
تاہم ان کی دستبرداری کے وقت وہاں موجود افراد کے مطابق وہ حوصلہ ہار چکے تھے۔
گزشتہ چند روز کے دوران ہوانگ سے بات کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو قصوروار ٹھہرانا شروع کردیا تھا اور اپنے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے خود کو ’’ایک گھٹیا انسان‘‘ قرار دیا تھا۔
یہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے طاقتور ترین افراد میں شمار ہونے والے ایک ارب پتی کی حیران کن تیزی سے ہونے والی تنزلی تھی، جو محض دو ہفتے قبل تک دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی صنعت کا نمایاں چہرہ سمجھے جاتے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت