جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان

قومی خبریں
عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ حالات میں بہتری آرہی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے درمیان رابطے رہے ہیں اور یہ رابطے برقرار بھی رہنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نظام نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے، وزرا کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت