میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج، احمد بھاردے سے متعلق اہم فیصلے کا امکان

کراچی میں میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس میں میر رضا کے شراکت دار احمد بھاردے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق احمد بھاردے سے پوچھ گچھ جاری ہے اور انہیں متعدد مرتبہ طلب کرکے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی جا چکی ہے۔ وہ اس وقت تیموریہ تھانے میں موجود ہیں، جہاں سے آج انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی شواہد کا جائزہ لینے کے بعد احمد بھاردے کی حراست سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ تفتیش کے دوران شواہد سامنے آنے کی صورت میں انہیں باقاعدہ گرفتار کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میر رضا کیس کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت