جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے صارفین کے لیے انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

قومی خبریں
پنجاب میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے صارفین کے لیے انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں آنے والے صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرکے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی قبول کرنے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت