سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی روایتی گاڑیوں کو بتدریج الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور جامعات و بورڈز کے لیے گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات کم ہوں گے اور سرکاری خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔ ان کے مطابق سرکاری اداروں کو بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اختیار کرنی چاہیے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت