جماعت اسلامی سے مذاکرات کے اثرات، پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے اثرات سامنے آنے لگے، حکومت نے عوام کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے کی کمی کردی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم ہوکر 63 روپے 64 پیسے رہ گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کے مثبت اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے سے زائد کی کمی کی جاچکی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت