غذر میں مسافر وین دریا میں گرگئی، 11 افراد جاں بحق

غذر میں نوح پل کے قریب مسافر وین دریائے یاسین میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران دریائے یاسین سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ اندھیرا چھانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گاہکوچ منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین گلگت سے ہندور جارہی تھی کہ نوح پل کے قریب حادثے کا شکار ہوکر دریائے یاسین میں جاگری۔
بشکریہ روزنامہ جسارت