جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سعودی عرب کی امداد سے شام کے ڈیڑھ کروڑ عوام مستفید ہوں گے

قومی خبریں
سعودی عرب کی امداد سے شام کے ڈیڑھ کروڑ عوام مستفید ہوں گے

ریاض: گزشتہ دنوںسعودی فنڈ برائے ترقی اور شامی وزارتِ خزانہ کے درمیان ایک بڑی مالیت کا معاہدہ طے پایا گیا تھا ۔جس سے ملک شام کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں میں باہمی اور خیر سگالی تعلقات کے پیش نظر اعلیٰ حکام کے درمیان 40 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے ہوچکے تھے۔جس میں شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 6 رعایتی ترقیاتی قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ جوکہ مذکورہ قرضے شام میں توانائی، پانی، صحت، رہائش، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں کی معاونت کے لیے فراہم کردیے گئے ہیں۔ معاہدوں پر فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان المرشد اور شام کی جانب سے وزیر خزانہ محمد یسر برنیہ نے دستخط کیے تھے۔

فنڈنگ کا مقصد حلب تھرمل پاور اسٹیشن کے جنریشن یونٹس کی بحالی ہے، جس پر 9 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، جس سے50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اس سے شہریوں اور عوامی اداروں کو مستحکم بجلی ملے گی، معاشی و صنعتی نظام مستحکم ہوگا۔علاوہ ازیں پینے کے پانی کے 3 کروڑ ڈالر کے جدید منصوبہ سے اسمارٹ واٹر میٹر فراہم کر کے نصب کیے جائیں گے، جہاں مختلف صوبوں میں تقریباً 15لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔اسی طرح 25 سول ڈیفنس مراکز کی تعمیر، بحالی اور تجہیز کا منصوبہ ہے، جس پر ساڑھے 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے اور 70لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس کا مقصد متاثرہ کمیونٹیز کے استحکام کے لیے ہنگامی صلاحیتوں اور آفات کے انتظام کو بحال اور مضبوط کرنا ہے، اس میں ہنگامی ردعمل اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی شامل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت