سلمان راجا نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجانے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، ریفرنڈم سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہیں۔
پروگرام میں شریک وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملاقات کے بعد سیاسی بیانات سے تحریک انصاف کو نقصان ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست دانوں کے بجائے ریاست سے لڑ رہی ہے، یہ دیوار سے ٹکرانے کے مترادف ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت