جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نیویارک میں ناقص عمارت منہدم‘ متعدد ہلاکتیں

قومی خبریں
نیویارک میں ناقص عمارت منہدم‘ متعدد ہلاکتیں

نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں ایک ناقص عمارت کے منہدم ہونے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک 3منزلہ عمارت کا ایک ناقص حصہ منہدم ہو نے سے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ مذکورہ حادثے سے متعلق فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ فلیٹ بش کے علاقے میںشام 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے، جہاں 1321 فلیٹ بش ایونیو پر واقع ناقص عمارت اچانک ساتھ میں موجود ایک تعمیراتی مقام پر جا گری۔

جہاں ملبے تلے دبے افراد کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی پایا جا تا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ محکمہ عمارت کے انسپکٹرز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے ساتھ اطراف کی عمارتوں کا انفرااسٹرکچر کی مضبوطی اور استحکام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت