جماعت اسلامی اورحکومت کے مذاکرات کا نتیجہ آنے لگا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر مزید کمی

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ آنے لگا ہے ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہےاس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13نومبر کے لئے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت