جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فن لینڈ میں روسی شہریوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائدکردی گئیں

قومی خبریں
فن لینڈ میں روسی شہریوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائدکردی گئیں

ہیلسنکی: فن لینڈ میں روسی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت فن لینڈ کے فیصلے کے تحت 16نومبر2026 سے روسی کھلاڑیوں سمیت مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے فن لینڈ آنے والے دیگر روسی شہریوں کا داخلہ بھی محدود کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی پابندیاں صرف کھیلوں سے وابستہ افراد تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ مختصر مدت کے روزگار کے لیے آنے والے روسی شہری بھی ان کے دائرے میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں ترمیم کرے گی۔ اس پالیسی کو آخری مرتبہ 2023 کے موسم گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت