ملک میں فی تولہ سونا 10،900 روپے سستا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 10،900 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9,345 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 109 ڈالر سے کم ہوکر 3,940 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 190 روپے کم ہو کر 5 ہزار 578 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 163 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 782 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (بدھ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3،400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 34 ڈالر سستا ہوا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت