عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ دونوں بہنوں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل 21 ستمبر کو حراست میں لے کر جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو ابتدائی طور پر نظر بند کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے ان کی نظر بندی کی مدت میں توسیع کردی گئی تھی، جس کے باعث وہ کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست رہیں۔
دونوں کی رہائی کی تصدیق ذرائع نے کی ہے۔ تاہم رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات اور نظر بندی ختم کرنے کے باضابطہ احکامات سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت