جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تربیلا ڈیم: توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی، ٹنل نمبر 5 آمد و رفت کے لیے بند

قومی خبریں
تربیلا ڈیم: توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی، ٹنل نمبر 5 آمد و رفت کے لیے بند

تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے بعد سوراخ بند کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، جبکہ ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ٹنل میں آمد و رفت بھی بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں صورتحال پر قابو پانے اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت