جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان میں ٹیکس چھوٹ اور مراعات سے قومی خزانے کو نقصان، مالیاتی دباؤ بڑھنے لگا

قومی خبریں

پاکستان میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پر دی جانے والی چھوٹ اور مراعات میں اضافے کے باعث قومی خزانے پر مالیاتی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹیکس اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث حالیہ مالی سالوں میں قومی خزانے کو ہونے والا ممکنہ نقصان جی ڈی پی کے 4 سے 5 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں اضافے کے باوجود پاکستان میں ٹیکس وصولیوں کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 10 فیصد پر برقرار ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت