ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے: ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرے۔
ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے کو بہت پہلے نمٹا دیا جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا 93 فیصد نہیں بلکہ مکمل فتح چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں تباہ ہونے والی ایرانی تنصیبات کی دوبارہ تعمیر میں 25 سال لگیں گے، تاہم امید ہے کہ امریکا کو ایران میں مزید تباہی نہیں کرنی پڑے گی۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور تہران کے ساتھ جنگ کا آغاز واشنگٹن نے نہیں کیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت