پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونیوالے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے: چینی سفارتخانہ

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں۔
چینی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے خلائی مشن میں شامل ہوگا۔ یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کا پہلا مشترکہ مشن ہوگا۔
چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی نسل در نسل قائم دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے نئی تحریک اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرے گا۔
اس تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کے نئے راستے بھی کھلیں گے۔
چینی سفارت خانے نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت