ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشتگردوں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ پر بارودی مواد سے بھری پک اپ گاڑی ٹکرا دی اور فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ اور دیوار متاثر ہوئے، جبکہ قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو تھانے کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت