راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 پر آؤٹ ، ثاقب خان کی 7 وکٹیں
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد اسے پاکستان پر 12 رنز کی معمولی برتری حاصل ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کی موجودگی میں کیا، تاہم دن کے آغاز ہی میں پاکستانی بولرز نے دونوں بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 167 جبکہ کوشل مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 2 جبکہ رضا اللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت