جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

حیدرآباد: بجری سے بھرے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی، ڈرائیور فرار

قومی خبریں
حیدرآباد: بجری سے بھرے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی، ڈرائیور فرار

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں ربیع الاول چوک پر بجری سے لدے ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو گھیرے میں لے لیا، تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت