جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

قصور: راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

قومی خبریں
قصور: راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

قصور میں سڑک پر خواتین کو نازیبا انداز میں چھونے اور ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن نے ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ریلوے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے عمران ولد اقبال کو حراست میں لیا، جو کوٹ مراد خان کا رہائشی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ہراسانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت