ایران جنگ پر مواخذے سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع کو نئی ہزیمت کا سامنا

ایران جنگ کے معاملے پر مواخذے کی کارروائی سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک نئی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔
ویٹرنز ڈے کی تقریب میں شرکت کے دوران قبرستان میں تعینات ایک محافظ نے پیٹ ہیگسیتھ کو وہاں آنے کے آداب یاد دلا دیے۔
پیٹ ہیگسیتھ اپنی اہلیہ اور عملے کے ہمراہ ایک قبر کے سامنے بنی سیڑھیوں پر تصاویر بنوا رہے تھے۔ تصویر بنوانے کے بعد وہاں قہقہے بلند ہوئے تو محافظ اہلکار نے بلند آواز میں ہدایت کی کہ قبرستان آنے والے تمام افراد خاموشی اور احترام کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کو ایران جنگ کے معاملے پر مواخذے کی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، تاہم وہ اس کارروائی سے بچ گئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت