جی سیون کا ایران کے جوہری پروگرام کا سفارتی حل نکالنے پر زور، روس اور یوکرین سے جنگ بندی کی اپیل
جی سیون ممالک نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات دور کرنے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں تہران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔
جی سیون کے اعلامیے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں بحری آمدورفت بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔
دوسری جانب جی سیون ممالک نے روس اور یوکرین سے جامع اور باہمی جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے توانائی کی تنصیبات اور بحیرہ اسود میں حملے روکنے پر زور دیا ہے۔
اعلامیے میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یورپ کی سلامتی کے مستقبل سے متعلق فیصلوں میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے۔ا
بشکریہ روزنامہ جسارت