جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: نیٹی جیٹی پل سے ٹریلر نیچے جاگرا، ڈرائیور شدید زخمی

قومی خبریں

کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک حادثے میں بے قابو ٹریلر پل سے نیچے جاگرا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ گل رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت