جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کچھ درجن افراد نے25 کروڑعوام کوآگےلگایاہواہے،سینیٹرکامران

قومی خبریں

اسلام آباد: مرکزی رہنماءجے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے، چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے۔

اے آئی کا دور ہے خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے۔

کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہیں، اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتیں تو شاید آج یہ وقت نہ آتا۔

رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے۔ سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہورہی ہے۔

اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتی تو شاید آج یہ وقت نہ آتا۔ چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ واقع کے تین دن بعد مقدمہ درج ہوا ہے، ہم نے کھا جو نقصان پولیس کی گاڑیوں کا ہوا ہے وہ کہاں ہے۔

پولیس کہتی خوف و ہراس پھیلا ہے ابھی تک یہ کوئی گواہ پیش نہیں کرسکے۔ کسی پولیس والے کی اپنی گواہی بھی نہیں ہے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ راڈ سے جو زخمی ہے ان کا بھی کوئی پتا نہیں ہے، شکر ہے کلاشنکوف، توپ کا الزام نہیں لگایا۔ ایک شخص جو نماز پڑھاتا ہے بچوں کو تعلیم دیتا ہے اسکو آپ عدالت میں دہشتگرد بناکر پیش کر رہے ہیں۔

اے آئی کا دور ہے خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے۔جو بندے ہمارے اٹھائے ہے وہ کسی اور نے اٹھائے ہے جو نامعلوم ہے۔

سوال تو بنتا ہے، بلوچستان ، کے پی کے آج اس جگہ پر کیوں کھڑا ہے؟۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ سوال صرف اتنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہے، سوال آئندہ کےلیے یہ ہے کہ جے یوآئی اگر ایسا کر لے تو پھر آپ کےلیے کیا ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت