جماعت اسلامی کی جدوجہد کے ثمرات: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جدوجہد کے ثمرات ظاہر ہونے لگے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 کےلیے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت