پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی فوری برآمد کی اجازت اور شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بیک وقت لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ہوا جس میں انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور چینی کے بھاری فاضل ذخائر پر غور کیا گیا ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دو لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے باوجود ملک میں تقریباً گیارہ لاکھ ٹن اضافی ذخائر موجود ہیں ۔ حکومت کی جانب سے وعدوں کے باوجود مقررہ کوٹے کی برآمد کی اجازت نہیں دی گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملیں چلانا ممکن نہیں رہا ۔ مل مالکان سولہ نومبر کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے مل مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
بشکریہ روزنامہ جسارت