بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا

قومی خبریں
کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا

بھارتی شہر کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ مسافروں کو لے کر کولکتہ سے ممبئی روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس دوران ہائی جیکنگ کی دھمکی دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پرواز سے قبل طیارے کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا دھمکی آمیز نوٹ بھی برآمد ہوا، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر فضائی ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارنے کے بعد اس کی تلاشی لی جارہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت