روس اور یوکرین کے مذاکرات اختتام پذیر:دونوں ممالک کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

ابوظبی: روس اور یوکرین کے درمیان منعقدہ مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں جن میں دونوں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا ہے۔
روسی وفد کے سربراہ کے مطابق ابوظبی میں مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے اور یورپی سلامتی کا معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل رہا۔
انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، تاہم حتمی معاہدہ طے پانے تک مذاکرات کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہیں کی جائیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت