پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فورمز پر اشتراکِ عمل کے امور پر بھی بات چیت کی۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ علاقائی ترجیحات کے حصول کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
بشکریہ روزنامہ جسارت