بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

قومی خبریں
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 3،400 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر سے کم ہوکر 4,049 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کے اضافے کے بعد 5 ہزار 768 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 بڑھ کر 4 ہزار 945 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (منگال کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 15 ڈالر سستا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت