ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نئی دریافت کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ملک کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا جبکہ دریافت ہونے والی گیس کو جلد قومی نظام میں شامل کردیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت